ویلنگٹن ۔4اپریل (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل کوبے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کیوی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس ک73رنز جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 84 رنز سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل میزبان کیوی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں 1-4 سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی جن میں سے پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جا چکی ہے جو میزبان کیوی ٹیم نے 1-4 سے جیت لی ہے جبکہ ون ڈے سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
جو نیوزی لینڈ نے جیت لئے ہیں۔ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578341