28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا...

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو کھیلا جائیگا

- Advertisement -

ویلنگٹن ۔ 3 جنوری (اے پی پی) نیوری لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنیڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماﺅنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83990

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں