نیوزی لینڈ میں 5.3درجے کی شدت کا زلزلہ

47
Earthquake
Earthquake

ویلنگٹن۔17مئی (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے جنوبی علاقے میں 5.3درجےکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق منگل کی صبح ایک بجکر 44 منٹ پر نیوزی لینڈ کے جنوبی علاقے میں 5.3 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے فوری بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔