
کرائسٹ چرچ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ساحلی علاقے کائی کورا میں پھنسے 1200 سیاحوں کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کائی کورا کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جس کی وجہ سے وہاں مقیم 2 ہزار شہری اور 1200 سیاح پھنس گئے تھے۔