نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 289 رنز کا ہدف دے دیا

158

راولپنڈی۔27اپریل (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 289 رنز کا ہدف دے دیا ، راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے ،

ڈیرل مچل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، یہ ان کے کیریئر کی دوسری سنچری ہے ، اوپنر بیٹر ول ینگ نے بھی شاندار بیٹنگ کی اور 78 گیندوں پر 86 رنز بنائے ، چیڈ بوز 18 ، کپتان ٹام لیتھم 20 ، مارک چیپمین 15 ، ریچن روندرا 9 اور ایڈم ملن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ،

ہینری نکولس 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو دو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔