نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی

92

نیلسن ۔ 17 نومبر (اے پی پی) کپتان سوزی باٹیز کی آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو مسلسل چوتھے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، کیویز قائد سوزی باٹیز نے 60 رنز کے علاوہ ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ سوفی ڈیوین 54 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں، پاکستان کی ٹیم سیریز میں اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی، کیویز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث پاکستان ٹیم کی 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔