26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز کےلئے...

نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز کےلئے سکواڈ کا اعلان، گپٹل کی واپسی

- Advertisement -

ویلنگٹن۔ یکم جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز کےلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اوپنر مارٹن گپٹل انجری سے نجات کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق کین ولیمسن قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈگ بریسویل، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہینری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم ساﺅدی اور روس ٹیلر شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83645

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں