نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے

153
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے

راولپنڈی۔29اپریل (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے ،

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹام لیتھم نے عمدہ بیٹنگ کی اور 98 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ، بدقسمتی سے وہ 2 رنز کے فرق سے کیرئیر کی آٹھویں سنچری مکمل نہ کر سکے ۔