نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں‘ گرائونڈ میں پریکٹس کو مس کر رہے ہیں۔ کپتان بابر اعظم

64

کرائسٹ چرچ۔3دسمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں‘ گراونڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ویڈیو بیان میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گراونڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں۔ جب بھی گراونڈ میں پریکٹس شروع ہوگی تو یہ سب کچھ پیچھے رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہمیں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کرکٹ گراونڈ میں ہم مشکل اور چیلنجنگ صورتحال سے نکلنا ہی تو سیکھتے ہیں۔ بابراعظم نے کہا کہ سینئرکرکٹرز اپنے گروپ میں موجود نوجوان کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہیں، ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھ رہے ہیں۔