ولنگٹن۔6جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرہ کے شمال مشرق میں جنوبی بحرالکاہل میں واقع کیرمیڈک جزائر کے قریب 6.2 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیالوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کو کیرمیڈک جزائر کے علاقے میں محسوس کیے گئے جن کا مرکز سطح زمین سے 26.12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔