نیول ہیڈ کوارٹرز میںپاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد،آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ میری ٹائم صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا

77

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کوپا ک بحریہ کی فیصلہ سازی کے نہایت اہم اجلاس کی حیثیت حاصل ہے جس میںتمام چیفس آف اسٹاف، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی پالیسیوں ، منصوبوں اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شہدائے وطن اور قومی ہیروز بشمول پاک بحریہ کے شہداءکے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کیں۔ سکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے میری ٹائم چیلنجز بشمول میری ٹائم سکیورٹی کے ضمن میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اورٹروپس کے مورال اور جذبے کو سراہا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے حکومت ِ پاکستان کے”گرین پاکستان “ پروگرام میں مو¿ثر کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید کی اور تمام کمانڈز کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہمات کے ذریعے ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔