اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے چین کی یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ کیا۔ چین کے دورہ پر ذوالفقار احمد چیمہ نے یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں زیر تربیت طلباءکی ورکشاپس کا دورہ کیا اور ورکشاپ کے مختلف حصے دیکھے۔ اس موقع پر انہیں ورکشاپ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ یان پنگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔