نیوٹیک نے ہاسپٹیلٹی اینڈ ٹوارزم کے شعبے میں سکل سیکٹر کونسل کے قیام کا آغاز کردیا

103
National Vocational and Technical Training Commission
National Vocational and Technical Training Commission

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے پیش نظر نیوٹیک نے ہاسپٹلٹی اینڈ ٹوارزم کے شعبے میں سکل سیکٹر کونسل کے قیام کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ہاسپٹلٹی اینڈ ٹورازم شعبے سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں اور ماہرین نے شرکت کی جن میں ہاشوگروپ کے وائس چیئرمین محمد اختر باوانی، چیئرمین ہوٹلز اینڈ موٹلز ایسوسی ایشن میاں اکرم فرید، رمادہ ، کوتھم، ایتھم ،مونال فوڈ چین ، سیوور فوڈز سمیت دیگر گروپس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیووٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ پاکستان کے ٹی وٹ سیکٹر کی مضبوطی پرائیویٹ سیکٹر کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر منحصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین راہداری منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاسپٹیلٹی کے شعبے میں اعلیٰ معیاری تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی اہمیت و ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔