31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیویارک سٹی میں پاکستان کے76ویں یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ...

نیویارک سٹی میں پاکستان کے76ویں یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ پریڈ

- Advertisement -

نیویارک۔28اگست (اے پی پی): امریکا میں پریڈ کمیٹی کے زیر اہتمام امریکی شہر نیویارک سٹی کے علاقہ منہاٹن میں پاکستان کے76ویں یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔پریڈ میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے قومی پرچم اٹھا رکھا تھا۔ پریڈ میں نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈم نے شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر میئر نیویارک ایرک ایڈم نے یاد دلایا کہ 16 اگست کو شہر کے قدیم ترین پارک باؤلنگ گرین میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا تھا، یہ وہ مقام ہے جہاں 1783 میں برطانوی نوآبادیاتی پرچم کو نیچے اتارا گیا تھا اور امریکی پرچم کو بلند کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

پریڈ کمیٹی نے نیویارک سٹی کے میئر کو یادگاری شیلڈپیش کی۔ اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل نواب عادل علی خان مہمان خصوصی تھے۔ پریڈ میں پاکستانی امریکیوں نے پاکستان اور امریکا کا پرچم اٹھا رکھا تھا اور پاکستان زندہ باد اور قائد اعظم زندہ باد کے نعرے لگائے۔

،پریڈ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائے پی ڈی) کی قیادت میں نیویارک کی اہم شاہراہوں سے ہوتی ہوئی میڈیسن ایونیو پر اختتام پزیر ہوئی ،جس کا پاکستانی امریکیوں نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ پریڈ میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی نژاد امریکی اہلکاروں کے گروپ نے بھی مارچ کیا۔

پریڈ میں شرکا کو فلوٹس ذریعے پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا جبکہ فلوٹس میں پاکستانی حب الوطنی کے گانے بھی بجائے گئے۔ پریڈ کے اختتام پر ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383462

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں