نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل تیزاب حملے میں زخمی ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ کے خاندان سے رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

128
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی طالبہ پر تیزاب حملے کے واقعے سے متعلق رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہیں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہمی کی پیش کش کی ہے۔ہفتہ کو میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی طالبہ نافیہ لانگ آئلینڈ میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم ہیں۔

مقامی محکمہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے 12 ارکان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ہے۔ہمیں جرم کی نوعیت اور اس کے پس پردہ مقاصد کے بارے میں معلوم کرنے کے لئے تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہئے۔ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہمارا سفارت خانہ اور نیو یارک میں قونصل خانہ اس سلسلے میں پیشرفتوں کا جائزہ لے گا اور اہلخانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کیا جائیگا۔