نیٹ وئیرزکی برآمدات میں مئی کے دوران 3 فیصد اضافہ ریکارڈ

58
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):ملک سے نیٹ وئیرزکی برآمدات میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر3 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا۔

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مئی میں نیٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو333 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جواپریل کے مقابلہ میں 3 فیصدزیادہ ہے، اپریل میں نیٹ وئیرزکی برآمدات کا حجم322 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں رواں سال مئی میں نیٹ وئیرزکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصدکمی ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال مئی میں نیٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 428ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جو رواں سال مئی میں کم ہوکر333ملین ڈالرہوگیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں نیٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو4.045 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نیٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 4.644 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔