برسلز۔14اکتوبر (اے پی پی):نیٹوآئندہ ہفتے سٹیڈ فاسٹ نون نامی جوہری مشقیں کرے گا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو یہ مشقیں ہر سال اکتوبر میں کرتا ہے جس کا انعقاد اٹلی،کرویشیا اور بحیرہ روم میں ہوگا۔
ان مشقوں میں نیٹو کی جوہری صلاحیتوں کو آزما تے ہوئے اتحاد کے رکن ممالک کے دفاع کی مشترکہ کوششوں سے بھرپور دنیا کو پیغام دیا جائے گا۔ سٹیڈ فاسٹ نون مشقیں ہر سال نیٹو کے ہر رکن ملک میں منعقد ہوتی ہیں۔