- Advertisement -
کھٹمنڈو۔14جون (اے پی پی):نیپال کے ضلع تاپلیجنگ میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پھکتانگ لونگ دیہی میونسپلٹی کے چیئرپرسن راجن لمبو نے کہامٹی کے تودے گرنے سے میاں بیوی اور ان کی دو جڑواں بچیاں ملبے تلے دب کر دم توڑ گئیں، جن کی نعشیں جمعہ کی صبح برآمد ہوئی ہیں ۔ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندان کی 50 بکریاں اور درجنوں مرغیاں بھی ملبے تلے دب گئیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=476309
- Advertisement -