نیپال میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 18 افراد لاپتہ

34
floods caused by rains in Nepal
floods caused by rains in Nepal

کھٹمنڈو۔8جولائی (اے پی پی):نیپال میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 18 افراد لاپتہ ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ضلع رسوا کی پولیس کے انسپکٹر کرشنا دھیتل نے بتایا کہ پولیس کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ رسواگڑھی بارڈر پوائنٹ پر آنے والے سیلاب میں 18 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد بارڈر کے قریب واقع ایک ڈرائی پورٹ میں کام کر رہے تھے۔ سیلاب کے باعث سرحدی مقام پر ایک پل بہہ گیا جبکہ ڈرائی پورٹ میں کھڑی کئی الیکٹرک گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔