نیپال میں پیر کی صبح 5.5 شدت کا زلزلہ

112

کھٹمنڈو ۔ 28 نومبر (اے پی پی) نیپال میں پیر کی صبح درمیانی درجہ شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔نیپال کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح ساڑھے 5 بجے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر5.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ماﺅنٹ ایورسٹ کا علاقے سولوکھمبو تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی۔زلزلہ دارلحکومت کھٹمنڈو کے ساتھ وسطی اور مشرقی فلپائن میں بھی محسوس کیا گیا۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔