اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کی مالی سال25-2024 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدیدار، بزنس کمیونٹی، صحافیوں اور عوام نےشرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق ڈسکوزنے مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 51،493 ملین روپے صارفین کے لئے ریلیف کی درخواست جمع کروائی تھی۔
سی پی پی اے جی کے مطابق اگر یہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ 3 ماہ کے لئے نافذ کی جاتی ہے تو صارفین کواگلے 3 ماہ تک اس کا ریلیف تقریبا 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ ہوگا۔ نیپرا نے حیسکو، میپکو اور کیسکو کے اعلی عہدے داران کی سماعت میں عدم شرکت پر متعلقہ ڈسکوز سے وضاحت طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ فیصلے کا اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589636