نیپرا نےکے الیکٹرک کی ماہ اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ کمی کر دی

222

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکے الیکٹرک کی ماہ اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں 1 روپے 8 8 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کے جواب میں عوامی سماعت سنتے ہوئے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد2 روپے 15 پیسے فی یونٹ کمی کر دی جس کا اطلاق1 ماہ کے لئے ہو گا۔ نیپرا نے کہا کہ لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کے الیکٹرک نے نیپراکو مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 83 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست بھی جمع کروائی تھی،

جس پر بدھ کے روز عوامی سماعت مکمل ہوئی۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں ہونے والی کے الیکٹرک کے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز اورمالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت ہوئی جس میں نیپرا ممبران ، انجئنیر رفیق احمد شیخ اور انجئنیر مقصود انور خان بھی موجود تھے ۔اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔