اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کیلئے بجلی کی قیمت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے جون کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 91 پیسے اضافہ کی درخواست کی تھی۔ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ کیا گیا تھا اور وہ اضافہ بھی ایک ماہ کیلئے تھا۔
جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ ایک ماہ کیلئے ہی ہے اور اس کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔ اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔