- Advertisement -
کوئٹہ۔ 16 جولائی (اے پی پی):و زیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے بنوں میں چھاؤنی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسزکو سراہا اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر انہیں خراج عقید ت پیش کیا ۔
و زیر اعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہمیں اپنی فورسز کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے ، دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے بلند درجات کی دعا کی ۔
- Advertisement -
- Advertisement -