وائس چانسلر کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی لاہو کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

199

لاہور۔13جون (اے پی پی):وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی لاہور اکیڈمک کونسل کا اجلاس الرازی ہال میں ہوا جس میں شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے بورڈ آف سٹڈیز اور فیکلٹی بورڈز کی سفارشات پر متعدد پروگراموں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے الحاق کمیٹی کے نومنتخب ممبران پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد اور پروفیسر ڈاکٹر سہیل چاند کو مبارکبادپیش کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب اراکین یونیورسٹی اورالحاق شدہ کالجز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔