وائس چانسلر کے آئی یو نے ہنزہ کیمپس کے 19طلباء میں چائنیز ایمبیسڈر سکالرشپ کے ایوارڑ لیٹرتقسیم کر دیئے

92
قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد
قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد

گلگت ۔6جون (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہنزہ کیمپس کے 19طلباء میں چائنیزایمبیسڈر سکالرشپ کے ایوارڈ لیٹرزتقسیم کردیئے ۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وائس چانسلر نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہرکی کہ اس سکالرشپ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اپنی تعلیمی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گے۔

واضح رہے کہ چائنہ ایمبیسی کی جانب سے جامعہ قراقرم کے طلباء کے لیے سکالرشپ کی مد میں سالانہ 60سے 70لاکھ روپے دئیے جاتے ہیں۔جو قابل مگر نادار طلباء میں بطور سکالرشپ تقسیم کئے جاتے ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے عوامی جمہوریہ چائنہ اور ایمبیسڈر کا شکریہ ادا کیاکہ گزشتہ تین سالوں سے غریب مگر قابل طلباء کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے سکالرشپ دے رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ اعلیٰ تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے مزید تعاون ومعاونت کو جاری رکھیں گے۔