وائس چانسلریونیورسٹی آف بلوچستان نے جامعہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

103
Planting

کوئٹہ۔ 22 فروری (اے پی پی):وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے یونیورسٹی کے بوٹینیکل گارڈن میں پودا لگایا۔یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے ماحولیاتی تحفظ اور سبز ماحول کے قیام کے لیے شجرکاری سیزن 2025 کا باضابطہ آغاز کردیاہے۔

تقریب ہفتے کو یونیورسٹی کے بوٹینیکل گارڈن، کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جہاں وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے درخت لگا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی انہوں نے کہا کہ درخت ہماری فلاح کے لیے نہایت اہم ہیں اور ماحول کی بہتری میں ان کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے ماحول کو بچانے اور بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔ وائس چانسلر جامعہ بلوچستان نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف فضائی آلودگی کو کم کرتی ہے بلکہ اس سے زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

درخت انسانوں کے لیے زندگی کی ضرورت ہیں اور ہمیں انہیں اپنے ماحول کا حصہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے،یہ شجرکاری پروگرام پورا سال جاری رہے گا اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے مختلف محکموں کی جانب سے اس میں مختلف درخت لگائے جائیں گے تاکہ ماحول کی بہتری کی کوششوں کو تسلسل فراہم کیا جا سکے۔