23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںوائلڈ لائف افسران کے تقرروتبادلے،عاصم کامران ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن...

وائلڈ لائف افسران کے تقرروتبادلے،عاصم کامران ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن تعینات

- Advertisement -

لاہور۔8فروری (اے پی پی):سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب نے وائلڈ لائف افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ترجمان کے مطابق لاہور ریجن سے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈاکٹر غلام رسول کو فیصل آ باد ریجن تعینات کر دیا ہے جنہوں نے فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف فیصل آ باد ریجن کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سیالکوٹ عاصم کامران کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن تقرری کر دی گئی ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سیالکوٹ کا اضافی چارج بھی3 ماہ کیلئے عاصم کامران کے پاس رہے گا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف شیخوپورہ جنید عالم کو گجرات اور گجرات سے جاوید مستنصر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف شیخوپورہ تعینات کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع ننکانہ کااضافی چارج بھی3 ماہ کےلئے جاوید مستنصر کے پاس ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557410

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں