لاہور۔27اپریل (اے پی پی):محکمہ وائلڈلائف پنجاب کا صوبے بھر میں تحفظ شدہ جنگلی پرندوں کی بازیابی کیلئے کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لاہور،وہاڑی ،مظفر گڑھ اور ڈی جی خان سے تحفظ شدہ جنگلی پرندوں کی غیر قانونی شکاراور تجارت میں ملوث 11ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کے ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور عاصم کامران کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف لاہور ریجن نے شہر میں غیر قانونی سمگل ہو کر آ نیوالے سینکڑوں چڑیاں ،بجڑے، 2 بھورے تیترز ،1 کالا تیتر 4 لوبرڈز،1 ائرگن،1ٹیپ ریکارڈر ،1جال اور 1 لوڈ سپیکر برآمد کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کیا ۔
اسی طرح اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجروہاڑی کلیم سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار کرکے 4 لو برڈزاور دیگر آ لات شکار برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی اور لو برڈز کووہاڑی زو منتقل کر دیا ۔
ایسی ہی چند دیگر کامیاب کارروائیوں کے دوران ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان ریجن کی سر براہی میں وائلڈ لائف سٹاف مظفر گڑھ اور ڈی جی خان نیبٹیر،تیتر اور تلئیر کے غیر قانونی شکار ،کاروبار میں ملوث 8 ملزمان کا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پرچالان مرتب کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ بر آ مد کئے جانیوالے تیتر ڈی جی خان زو منتقل کر دئیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588467