27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںوائلڈلائف کی کارروائیاں، 8ملزمان کا چالان

وائلڈلائف کی کارروائیاں، 8ملزمان کا چالان

- Advertisement -

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):چیف وائلڈلائف رینجر پنجاب مدثر ریا ض ملک کی زیر قیادت پنجاب میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار ، کاروبار کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری ہے جس کے نتیجے میں صوبہ کے مختلف مقامات پر خلاف ورزی کے مرتکب 8ملزمان کا وائلڈلائف ایکٹ اور پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ کے تحت چالان کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے

جبکہ متعدد ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں تین ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے دو بندوقیں ، ایک ریپیٹر، ایک موٹر سائیکل ،163زندہ بٹیرز ، آلات شکار ،بیٹریاں ، سپیکرز ، ٹیپ ریکارڈرز اور جال بھی برآمد کرلیے گئے ۔ تر جمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجرملتان ریجن عظیم ظفر کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ملتان منور حسین نجمی نے گھنٹہ گھر پرندوں کی مارکیٹ میں چھاپہ مار کر بٹیر و دیگر جنگلی پرندوں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث 3تاجروں کو موقع پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا جبکہ 2ملزم فرار ہوگئے

- Advertisement -

جن کے خلاف مقدمہ کرادیا گیا ہے ، کریک ڈائون کے دوران 163زندہ بٹیرز بھی برآمد ہوئے ۔اسی طرح کی متعدد کامیاب کارروائیوں میں ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف ڈی جی خان اور مظفر گڑھ نے 3غیرقانونی شکاریوں کے چالان کرکے انہیں50ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا ۔ ایسی ہی دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجربہاولپور ریجن سید علی عثمان بخاری کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر رحیم یار خان نے ٹیم کے ہمراہ چولستان پبلک وائلڈلائف ریزرو میں کامیاب تعاقب کے بعد موٹر سائیکل سوار 2غیرقانونی شکاریوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 12بور سنگل بیرل ، ریپیٹر 222بور اور ایک موٹر سائیکل 150سی سی برآمد کرلی اور ملزمان کے خلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروادی ۔

ایک دوسری کارروائی میں ایک بدنام شکاری اپنے ساتھیوں کی مدد سے موقع سے فرا ر ہوگیا جس کےخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا کرکارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر نارووال ارشد ناز کی سربراہی میں ٹیم نے شکر گڑھ کے ایک محلہ سے مسکن سے بھٹکا پاڑہ ہرن ریسکیو کرکے بنہال جنگل میں آزاد کردیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585902

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں