وائٹلٹی بلاسٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا

167
Afghanistan
Afghanistan

لندن۔13اگست (اے پی پی):وائٹلٹی بلاسٹ ٹی 20 کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ۔ سرے، ڈرہم،سسیکس ، لنکاشائر،نارتھمپٹن ​​شائر ، سمرسیٹ،وارکشائر اور گلوسٹر شائر کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل رائونڈ کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ 3 ستمبر کو سرے اور ڈرہم کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا،

دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سسیکس اور لنکا شائر کی ٹیمیں ہوو کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ، تیسرا کوارٹر فائنل میچ نارتھمپٹن شائر اور سمر سیٹ کی ٹیموں کے درمیان 5 ستمبر کو نارتھمپٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ 6 ستمبر کو وارکشائر اور گلوسٹر شائر کی ٹیموں کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔