وارث خان پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

126
6 arrested
6 arrested

راولپنڈی ۔23جون (اے پی پی):وارث خان پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق وارث خان پولیس کو متاثرہ لڑکی کے والد نے درخواست دی کہ ملزم راشد محمود اس کی18 سالہ بیٹی کو ہراساں کرتا ہے ،

وارث خان پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسمنٹ، زیادتی ناقابل برداشت ہے ، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔