وارث خان پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار کر لیا

97
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی کی وارث خان پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار کر لیا ۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری شمروز خان نے فائرنگ کر کے شہری محمد جاوید کو قتل کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ 2022 تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔وارث خان پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔ اشتہاری کا ایک ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے ۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔