13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںواسا فیصل آباد اور جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کے اشتراک سے...

واسا فیصل آباد اور جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کے اشتراک سے 40 ملین یورو کے پوٹینشل پراجیکٹ کی سٹڈی کا آغاز

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی):واسا فیصل آباد اور جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کے اشتراک سے 40 ملین یورو کے پوٹینشل پراجیکٹ کی سٹڈی کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت سینئر کنسلٹنٹ مسٹر جین ساس نے واسا فیصل آباد کا وزٹ کیا اور واسا افسران سے خصوصی میٹنگ کی۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی نمائندگی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرز سانول ملک، مقبول احمد سنپال، فیضان شکور، ثمرین اشرف، شاہدہ رحمان و دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی جس میں کنسلٹنٹ ٹیم نے پوٹینشل پراجیکٹس پر سٹڈی رپورٹ کی تیاری کا آغاز کردیا ہے جس کے دوران وہ تمام سٹیک ہولڈرز محکموں سے میٹنگز کریں گی۔

- Advertisement -

اس موقع پر سینئر کنسلٹنٹ جون ساس اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا نے 40 ملین یورو کے پوٹینشل پراجیکٹ پر تفصیلی تبادلہ کیا اور دیگر محکموں کے ساتھ رابطوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس ضمن میں ایم ڈی واسا عامر عزیز نے بتایا کہ جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کی جانب سے واسا فیصل آباد کوشہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے پراجیکٹس میں فنڈنگ کرنے کا پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے لئے بینک کے کنٹری ہیڈ پہلے ہی واسا کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ اب کنسٹلنٹ ٹیم بھی واسا افسران سے میٹنگز کے ساتھ ساتھ گلفشان کالونی واٹر ورکس کا وزٹ بھی کررہی ہے تاکہ پوٹینشل پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کنسلٹنٹ ٹیم چیمبر آف کامرس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ تحفظ ماحولیات، ایف ڈی اے، اری گیشن سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی میٹنگز کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566197

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں