واسا فیصل آباد نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ27 لاکھ روپے سے زائد ریکوری کی، ترجمان

72
وائس چیئرمین واسا کا گلبرگ ٹائون کا دورہ ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

فیصل آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر واسا فیصل آباد نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ27 لاکھ روپے سے زائد ریکوری جبکہ بلز کی عدم ادائیگی پر 151 نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا عامر عزیز نے ریونیو ڈائریکٹوریٹس کو ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کی تھی جس پرعملدرآمد کرتے ہوئے ریونیو ڈائریکٹرز محمد اقبال ملک اور عمر افتخار کی زیر نگرانی ریونیو اور ڈس کنکشن ٹیموں نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جامع اور موثر کاررروائیاں کی گئیں،

جس کے تحت فروری میں نادہندہ صارفین سے مجموعی طور پرایک کروڑ 27 لاکھ 79 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری گئی جبکہ نادہندگان کے151 سیوریج و واٹر سپلائی کنکشن منقطع کئے گئے ،جس میں ریونیو ڈائریکٹوریٹ ایسٹ نے 77 لاکھ 98 ہزارروپے سے زائد ریکوری کی اور68 نادہندگان کے کنکشن منقطع جبکہ ریونیو ڈائریکٹوریٹ ویسٹ نے49 لاکھ81 ہزار روپے سے زائد کی ریونیو ریکوری اور83 نادہندگان کے کنکشن منطقع کرنا شامل ہے۔

اس حوالے سے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے واضح کیا کہ نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے جس کے تحت ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کی مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے

،جو صارفین بلز کی ادائیگی نہیں کریں گے ان کے کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے اور اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں مزید کہا کہ صارفین اپنے ذمہ واجبات اور ماہانہ بلز کی ادائیگی بروقت ممکن بنائیں تاکہ واسا کی سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔