28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںواسا فیصل آباد کےلیے3ارب روپے سے زائد کی پانچ ترقیاتی سکیموں کی...

واسا فیصل آباد کےلیے3ارب روپے سے زائد کی پانچ ترقیاتی سکیموں کی منظوری

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی):ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے واسا فیصل آباد کی3ارب25 کروڑ روپے سے زائد کی5 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی ہے ۔شرقی اور غربی حصوں میں سیوریج سسٹم کی امپروومنٹ،نیاموآنہ اور نیتھڑی کے علاقوں میں سیوریج سسٹم اور ڈرینج مشینری کی خریداری شامل ہے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر کی5 لاکھ سے زائد آبادی سیوریج کی معیاری سروسز سے مستفید ہو گی۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی (ڈی ڈی ایس سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کی بہتری کے لئے واسا فیصل آباد کی جانب سے5 ترقیاتی سکیموں کو پیش کیا گیا جن کی مالیت کا تخمینہ3،ارب25 کروڑ50 لاکھ روپے لگایا گیا تھا۔

اجلاس میں ایم ڈی واسا عامر عزیز کی نمائندگی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا نے کی جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حافظ حسان ناصر، ڈائریکٹر کنسٹرکشن ایسٹ ڈاکٹر عثمان لطیف، ڈائریکٹر آپریشنز ویسٹ فرحان اکرم، ڈائریکٹر آپریشنز ایسٹ فاروق نجیب، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈرینج فرقان حیدر شاہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی ڈی ایس سی کی جانب سے منظوری دی جانے والی ترقیاتی سکیموں میں 75 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے ڈسپوزل اسٹیشنز کی پمپنگ کیپسٹی میں اضافہ اور ملت ٹاؤن، سول لائن، غلام محمد آباد، گلبرگ، عثمان ٹاؤن اور ویسٹرن سائیڈ کے ملحقہ علاقوں میں سیوریج سسٹم کی امپروومنٹ،80 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسپوزل اسٹیشنز کی پمپنگ کیپسٹی میں اضافہ اور مدینہ ٹاؤن، شمس آباد، سمن آباد، مسعود آباد، نوابانوالہ، سخی سرور آباد اور ایسٹرن سائیڈ کے ملحقہ علاقوں میں سیوریج سسٹم کی امپروومنٹ، 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرینج سسٹم کی مزید بہتری کے لئے مشینری کی خریداری،60 کروڑ روپے کی لاگت سے چک نمبر235 ر ب نیاموآنہ میں سیوریج نیٹ ورک کی ڈویلپمنٹ اور50 کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج نیٹ ورک کی ڈویلپمنٹ مکمل کی جائے گی۔

- Advertisement -

ایم ڈی واسا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ان ترقیاتی سکیموں پر کام جلد شروع کردیا جائے گا اور ان پانچوں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے شہر کی5 لاکھ سے زائد آبادی کو سیوریج کی معیاری سروسز کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور ان ترقیاتی سکیموں کی تیاری کے لئے ڈی ایم ڈی انجینئرنگ سمیت تمام واسا افسران کی ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ ڈی ایم ڈی انجینئرنگ نے واضح کیا کہ ڈی ڈی ایس سی سے ترقیاتی سکیموں کی منظوری کے بعد ان کی جلد ایڈمن اپروول جاری کردی جائے گی جس کے بعد ان ترقیاتی سکیموں پر کام کے لئے پراسیس شروع کردیا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554018

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں