29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںواسا فیصل آباد کے سٹیزن لائزن سیل کے سٹاف کا انسداد ڈینگی...

واسا فیصل آباد کے سٹیزن لائزن سیل کے سٹاف کا انسداد ڈینگی مہم کے تحت گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول ڈی ٹائپ کالونی کا دورہ ،آگاہی لیکچر دیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 26 مارچ (اے پی پی):واسا فیصل آباد کے سٹیزن لائزن سیل (سی ایل سی)کے سٹاف نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول ڈی ٹائپ کالونی کا دورہ کیا اور طالب علموں کو آگاہی لیکچر دیا ۔ اس موقع پر اساتذہ اور طالب علموں میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا فیصل آباد عامر عزیز نے کہا کہ موسم کی تبدیلی ڈینگی مچھروں کی افزائش کے لئے موزوں ہے تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی مچھروں سے بچاؤ ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے اور واسا ہیڈ آفس سمیت ڈسپوزل سٹیشنز، پانی کی ٹینکیوں اور دیگر عمارتوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی صورتحال سمیت دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ مانیٹرنگ کا تسلسل بھی جاری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے واضح کیا کہ سی ایل سی سٹاف سکولوں، کالجوں، یونین کونسلوں، کمیونٹیز اور شہریوں میں ڈینگی کے تدارک اور بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہا ہے جبکہ شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اقدامات بارے پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576430

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں