فیصل آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر جھال خانوانہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کا آغاز کردیا گیاہے۔
ترجمان واسا کے مطابق متعلقہ علاقوں کے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ 5 دن کےلئے واٹر سپلائی کی کوالٹی اور ٹائمنگ متاثر ہو گی۔
انہوں نے عبداللہ پور، مدینہ ٹاؤن، آفیسرز کالونی، وائی بلاک، نعمت کالونی اور حسن پورہ سمیت دیگر ملحقہ آبادیوں کے مکینوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ10 تا14 مارچ تک سپلائی کیا جانا والا پانی پینے کے لئے استعمال نہ کریں کیونکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کے دوران پائپ لائنز میں مٹی اوردیگر آلودگی شامل ہونے کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ واسا حکام کی جانب سے متعلقہ علاقوں کے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ عوام ان پانچ دنوں میں پانی کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570309