واسا کا نادہنگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری

145
Wasa
Wasa

ملتان۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے ڈیفالٹرز، کمرشل اور پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ہفتہ کے روز اس سلسلہ میں واسا ریکوری،انجینئرنگ افسران،پولیس فورس اور بھاری مشینری پر مشتمل ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران درجنوں کنکشن منقطع کیے ۔

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرشل اور گھریلو صارفین کے بلوں کو چیک کریں، ٹیرف،کیٹگری،رقبہ درست نہ ہونے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جانے والی سروے رپورٹ میں ایسے کنکشنز کی نشاندھی کی جائے اور اس ڈیٹا کو روزانہ کی بنیاد پر بلنگ سیکشن میں بھجوا کر ریکوری میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے مذکورہ ہدایات ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ و چیئرمین ریکوری کمیٹی جواد کلیم اللہ شعبہ ریکوری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔

ڈائریکٹر ایڈمن احسن بلال قریشی ،ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انجینئرنگ و ریکوری،تمام سرکل انچارجز بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس دوران شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ریکوری میں اضافے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی۔