فیصل آباد۔ 28 جنوری (اے پی پی):واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی فیصل ۱ٓبادکے نادہندہ صارفین سے ریکوری مہم تیز اورواٹر سپلائی وسیوریج کے بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں کنکشنز منقطع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔منیجنگ ڈائریکٹرواساعامرعزیز نے واسا کے نادہندہ صارفین کے ذمہ دیرینہ واجبات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واسا کے بلوں کی تقسیم اور ریکوری کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ بقایا جات کی وصولی میں اضافہ ممکن ہو۔
انہوں نے ڈائریکٹر ریونیو(گھریلووصنعتی) کو ہدایت کی کہ وہ نادہندگان کی مکمل فہرست تیار کرکے ڈائریکٹر واٹر(ڈی اینڈ ایم)،(او اینڈ ایم ایسٹ اینڈ ویسٹ) کو فراہم کریں جو ریکوری اور دیرینہ نادہندگان کے واٹر سپلائی وسیوریج کنکشنز منقطع کرنے کیلئے کارروائی کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ریکوری کے حوالے سے پیش رفت سے متعلق رپورٹ انہیں ہر دو ہفتہ کے بعد فراہم کی جائے تاکہ متعلقہ افسران کی کارکردگی کاجائزہ لیا جاسکے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ واسا کے صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کیلئے متحرک کردارادا کریں اور اس ضمن میں سیوریج سسٹم فعال اور واٹر سپلائی میں تعطل نہیں آناچاہیے۔