26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینواشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم آزادی تقریب، ناظم الامور فریحہ...

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم آزادی تقریب، ناظم الامور فریحہ بگٹی نے پاکستانی پرچم لہرایا

- Advertisement -

واشنگٹن۔15اگست (اے پی پی):پاکستان کے یوم آزادی پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔ سفارتخانے کے صحن میں قومی ترانہ بجانے پر پاکستانی ناظم الامور فریحہ بگٹی نے پاکستانی پرچم لہرایا۔تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

- Advertisement -

اپنے پیغامات میں صدر اور وزیر اعظم نےایک آزاد ملک کے لیے قوم کے آباؤ اجداد اور تحریک پاکستان کے ہیروز کی بے پناہ قربانیوں اور جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر پاکستانی ناظم الامور ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے سفارتخانے کے افسران اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=494162

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں