23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںواقعہ کربلا ہمیں قربانی اور ظلم و جبر کے خلاف مقابلہ کرنے...

واقعہ کربلا ہمیں قربانی اور ظلم و جبر کے خلاف مقابلہ کرنے کا درس دیتا ہے، گورنر گلگت بلتستان

- Advertisement -

استور۔ 08 ستمبر (اے پی پی):گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چہلم حضرت امام حسین ؑکے موقع پر گلگت بلتستان میں امن کی فضا کو قائم رکھنے اور پرامن طریقے سے جلوس برآمدگی پر پاکستان بھر سے آئے ہوئے جید علمائے کرام، مقامی علمائے کرام، انتظامیہ اور دیگر سرکاری اداروں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا شکر گزار ہوں جو گلگت بلتستان میں امن و امان کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔گورنرگلگت بلتستان نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں قربانی اور ظلم و جبر کے خلاف مقابلہ کرنے کا درس دیتا ہے، انہوں نے چہلم کے موقع پر بہترین انتظامات پر انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز ، طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے، ریسکیو 1122، محکمہ صحت ، فلاحی تنظیمیں و دیگر سرکاری اداروں کے ذمہ داروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388236

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں