واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے

52
Water situation
Water situation

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 27900کیوسک اور اخرج 50000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد4200 کیوسک اور اخراج4200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد8100کیوسک اور اخراج24000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد8400کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1434.92 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.915 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1136.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.291 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.003 ملین ایکڑ فٹ ہے۔