20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںواپڈا پیغام یونین کے زیرِ اہتمام زونل چیئر مین مختار احمد کی...

واپڈا پیغام یونین کے زیرِ اہتمام زونل چیئر مین مختار احمد کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا۔ 04 مئی (اے پی پی):واپڈا پیغام یونین کے زیرِ اہتمام زونل چیئر مین مختار احمد کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد نے کی ۔ تقریب میں مرکزی وائس چیئر مین نسیم عباس جعفری، زونل سینئر وائس چیئر میں رانا محمد افتخار، مختار قریشی، مدثر شاہ، تراب مہدی سمیت دیگر واپڈا افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے زونل چیئر مین مختار احمد کی دیانتداری پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور انہیں تحائف کے ساتھ الوداع کیا، اس موقع پر زونل چیئر مین مختار احمد نے پیغام یونین کے عہدیداران اور ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آج با عزت ریٹائرمنٹ پر نہایت خوش ہوں، اور اپنے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جو مجھے عزت کے ساتھ الوداع کر رہے ہیں

- Advertisement -

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ افتخار احمد ہمیشہ کرپشن سے دُور رہے، اور یہ سائل دوست افسر اور معاملات سلجھانے والی شخصیت کے طور پر معروف ہیں۔ انہوں نے محکمہ میں اپنی بہترین خدمات کے باعث نیک نامی کمائی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592418

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں