واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

102
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےاعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 26300کیوسک اور اخراج 52000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد4500 کیوسک اور اخراج4500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد13300کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد12200کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1505.66 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.523 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1179.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.127 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح643.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.096 ملین ایکڑ فٹ ہے۔