اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار کر دیے ہیں۔ منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 25 ہزار 900کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار600 کیوسک اور اخراج 67 ہزار600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 95 ہزار500 کیوسک اور اخراج 95 ہزار500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 800کیوسک اور اخراج30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار500 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1467.78 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.755 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1182.40 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.228 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.20 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.194 ملین ایکڑ فٹ ہے۔