واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

71
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 500 کیوسک ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 18 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 800 کیوسک ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 500 کیوسک ہے ۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1491.67 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.770 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1155.05 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.912 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.055 ملین ایکڑ فٹ ہے۔