اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 25 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 01 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 800 کیوسک اور اخرج 14 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 100کیوسک اور اخراج ایک ہزار 700 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1470.83 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.876 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1132.00 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.072 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.80 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040 ملین ایکڑ فٹ ہے۔