ملتان۔23 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اووربلنگ کی شکایات کے ازالے کےلئے پورے پاکستان کاغیراعلانیہ دورہ کرونگا اور واپڈا کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف موقع پر کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جائے گا۔اس سلسلے میں منگل کو بھی مظفرگڑھ کے غیراعلانیہ دورے پر آیا ہوں وہاں پر میں نے قانونی کاروائی کاحکم دیا ہے۔اسی طرح جھنگ میں بھی 9اہلکار ملوث تھے ان کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پورے پاکستان میں نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی گئی ہیں ان کو چیک کرنے کےلئے پہلے فیصل آباد کو فل لوڈ پر چلایاگیا جو 99فیصد ٹھیک نکلا۔پھرآئیسکو کوفل لوڈ پر چلایا جو 93فیصد ٹھیک چلا۔اب میپکو اور پھر لیسکو کوبھی اسی طرح چیک کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ 2018ءسے پہلے پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔