راولپنڈی۔20اپریل (اے پی پی):واہ کینٹ پولیس نے مؤثر تفتیش کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ڈکیت گینگ سے مسروقہ رقم 4 لاکھ 82 ہزار روپے برآمد ہوئے، ملزمان علی عباس اور اذلان سے مسروقہ مال کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی ، ملزمان سے قبل ازیں 2 موٹر سائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا تھا،
مال مسروقہ کی برآمدگی پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔